بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں اہم دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے پسنی میں امن متاثر کرنے والے دشمنوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ بھاگتےدہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر شدیدفائرنگ کی تو جوابی کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرفہ بالاچ مارا گیا۔
مارا جانے والا دہشت گرد گوادر اور پسنی واقعات میں ملوث تھا۔ آپریشن کےدوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔
دوسری جانب فورسز نے خضدار کے علاقےمیں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 2دہشت گردوں نیاز اور محمدجان کو چھوٹی مشین گن سمیت گرفتار کر لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رہےگا، بلوچستان میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژنہیں ہونےدیں گے۔