تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

اس تصویر میں موجود غلطی تلاش کریں، صرف 10 سیکنڈ میں

آپ نے اب تک بے شمار تصویری پہیلیاں حل کی ہوں گی لیکن اس بار جو پہیلی ہم آپ کیلئے لائے ہیں وہ تھوڑا ان سب سے مختلف اور دلچسپ ہے۔

آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں ایک ایسی چیز ڈھونڈنی ہے جو نظر آنے باوجود آپ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ اس کا جواب آپ کی بہترین ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

کیا آپ صرف10 سکینڈ میں اس تصویر میں موجود غلطی کی نشاندہی کرسکتے ہیں؟ اس تصویر میں اہل خانہ معمول کے مطابق اپنے کتوں کے ساتھ صبح کی سیر کے لیے نکلے ہیں آپ کو اس منظر میں غلطی تلاش کرنا ہوگی۔

اس تصویری پہیلی میں آپ صبح کا ایک عام سا منظر دیکھ سکتے ہیں جسے ہم نے آپ کیلئے جارگن جوش ویب سائٹ سے منتخب کیا ہے، اس منظر میں لوگ صبح سویرے اپنے کتوں کے ساتھ سیر کیلئے نکلے ہوئے ہیں۔ آپ نے اپنی بصری صلاحیت کو جانچنا ہے تو اس منظر میں موجود غلطی کی فقط دس سکینڈ میں نشاندہی کرکے دکھائیں۔

أين الخطأ في الصورة

دماغی کھیلوں میں عام طور پر سوچنے کے غیر روایتی انداز کی ضرورت ہوتی ہے جہاں جواب کافی آسان ہوتا ہے تاہم چند سیکنڈ میں حل تک پہنچنے کے لیے اس کے لیے ارتکاز اور خصوصی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ تصویر کو نہایت غور سے دیکھیں اور اس میں استعمال کی گئی چال معلوم کرکے بتائیں کہ غلطی کہاں پر ہے۔

اب آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو اس تصویر میں کیا فرق نظر آیا اگر آپ پھر بھی جواب تک نہیں پہنچ پائے ہیں تو ہم ہی اس جواب بیان کردیتے ہیں۔

تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔


صحیح جواب

اس تصویر میں خرابی سائے میں ہے جہاں دو لڑکیوں کے سائے آپس میں بدل گئے ہیں، اسی طرح دو لڑکوں کے سائے بھی باہمی تبدیل ہوگئے ہیں۔

اب بتائیے کہ آپ نے مقررہ وقت میں صحیح جواب ڈھونڈ لیا تھا یا نہیں؟

Comments