اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تین رکنی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کر کے سوالنامہ جمع کروادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج اسمبلی اجلاس کی کاروائی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ تین رکنی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کر کے پانامہ لیکس سے متعلق سوالنامہ ایاز صادق کو جمع کروادیا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اسمبلی اجلاس میں پیش نہیں ہوئے تو اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
*وزیرِاعظم اسمبلی کے کٹہرے میں،اپوزیشن کے 7 سوالات
ملاقات کے دوران کمیٹی نے اسپیکر اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن کے اراکین کو بھی بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
واضح رہے آج بھی وزیر اعظم کے اسمبلی میں نہ آنے کے باعث اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سینٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا راستہ دیکھتے دیکھتے تھک گئے ہیں، اپوزیشن کے اراکین چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کر کے پانامہ لیکس کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں۔