جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

حکمران جماعت کا ڈی چوک پر جلسہ رکوانے کیلئے اپوزیشن متحرک، بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن کی 3بڑی جماعتوں نے حکمران جماعت کے ڈی چوک پر جلسے کو رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کے ڈی چوک پر جلسے کیخلاف جےیوآئی ف، ن لیگ، پیپلز پارٹی متحرک ہوگئی اور اپوزیشن نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ڈی ایم کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومتی جلسہ رکوانے کیلئے کل ہائی کورٹ درخواست دائر کی جائے گی ،عمران خان کو گھر جانے کا وقت آ گیا ہے۔

عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ آج پی پی ،ن لیگ،جے یو آئی ف کے وکلاکی میٹنگ ہو گی، کل درخواست دائر کریں گے اور کل ہی سماعت ہوگی۔

دوسری جانب سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایم این ایزکو آئینی ذمہ داری نبھانےسے نہ روکا جائے ، متحدہ اپوزیشن پٹیشن فائل کل تک فائل کرے گی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمر نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا جلسے میں عوام کے محبوب قائد قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا ووٹ ڈالنے والوں کو تحریک انصاف کے جلسے سے گزر کر جانا ہوگا اور اور ووٹ ڈالنے کے بعد بھی اسی مجمع سے گزرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں