پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

اپوزیشن نے اہم سینیٹ قائمہ کمیٹیاں مانگ لیں، حکومت کا صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر حکومت و اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

سینیٹ کےنئےپارلیمانی سال کا پہلا ماہ مکمل ہونے کے باوجود کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نےقائمہ کمیٹی داخلہ، خارجہ، قانون وانصاف اور خزانہ مانگ لی جب ‏کہ حکومت نے تمام اہم کمیٹیاں اپوزیشن کو دینے سےانکار کر دیا ہے۔ ‏

کمیٹیوں کی تشکیل پر قائدایوان اور حزب اختلاف کی متعدد ملاقاتیں بےسود رہی ہیں۔ پارلیمانی ‏ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی خزانہ، منصوبہ بندی تجاویز آئینی ضرورت ہے۔

قائمہ کمیٹی کی تشکیل سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کی آج ملاقات ہوگی قائدایوان اور ‏قائدحزب اختلاف میں قائمہ کمیٹیوں سےمتعلق مشاورت ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں