The news is by your side.

Advertisement

اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ، ریکوزیشن جمع

سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرا دی۔

اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر 34 ارکان سینیٹ کے دستخط ہیں جس میں آئین کےآرٹیکل 54 (3) کی روشنی میں اجلاس بلانےکامطالبہ کیا گیا ہے۔

ایجنڈا میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کیخلاف تحریک استحقاق شامل جب کہ ایس ای سی پی لاہور کے خلاف تحریک استحقاق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایجنڈا میں اپوزیشن کےخلاف کریک ڈاؤن اور کیسزبھی شامل ہیں۔

ایجنڈا میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو اداروں سے پوچھ گچھ اور شفافیت کا مطالبہ کرنےکاحق ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں جب کہ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں