The news is by your side.

Advertisement

‘اپوزیشن کو معلوم نہیں حکومت ان کے ساتھ کیا کچھ کرسکتی ہے’

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات گریبان پکڑ کر نہیں ہو سکتے، اپوزیشن کو معلوم نہیں حکومت ان کیساتھ کیاکچھ کرسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے2سال سیاست ہی نہیں کی ہے، جے یو آئی ف 8 دن کی پارٹی ہےجو ہمیں آنکھیں دکھا رہی ہے اپوزیشن کو اداروں کی عزت کاخیال ہے نہ ملک کی فکر ہے، ڈائیلاگ گریبان پکڑکرنہیں ہوسکتے اپوزیشن کومعلوم نہیں حکومت ان کیساتھ کیاکچھ کرسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جس کا دل کرتا ہے منہ اٹھا کر وزیراعظم کو برا بھلا کہہ کر چلا جاتا ہے، عمران خان سے عزت کراناچاہتے ہیں توعزت کرنابھی ہوگی، وزیراعظم واضح کہہ چکےہیں وہ کیسزپرکوئی ریلیف نہیں دیں گے اسمبلیوں میں اپوزیشن سیٹیاں بجاتی ہےاوربات ریفارمز کی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں وزیراعظم کےاحکامات کوسنجیدہ نہیں لیاجاتا، قیمتیں کنٹرول کرنا وفاق کیساتھ سندھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے، جوبڑے شوگرمافیاہ یں وہ ہمیں کہہ رہے ہیں آپ نےکچھ نہیں کیا، ندیم بابرٹیکنوکریٹ ہیں اپنےکام کےماہرہیں ندیم بابرنےن لیگ کیساتھ بھی کام کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم بحران کودیکھ لیں جب سندھ کوکہااٹھالیں تواٹھائی نہیں گئی، ایسےہی قیمتیں بڑھنےپرکہاسندھ حکومت گندم ریلیزکردےنہیں کی جنوری میں کہاگیاتھاگندم کےمسائل ہوں گے درآمدکرلیں جنوری میں احکامات دیئےگئےلیکن گندم اب درآمدکی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں