بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اور اسے کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا،خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:‌ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عدلیہ کا ایک ماتحت ادارہ ہے، چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ادارے کے اختیارات سے متعلق چیف جسٹس کو خط لکھنا چاہیئے ۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سے الیکشن کمیشن میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اور اسے کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بجائے عدالتوں سے ریلیف حاصل کیا جس سے الیکشن میں مسائل پید اہوئے، الیکشن کمیشن کے خود مختار ہونے اور شفاف انتخابات سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

انتخابات میں شفافیت کیلئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں خورشید شاہ نے پولنگ اسٹیشن کے اندر مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کیئے جانے کی تجویز بھی دی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں