منگل, جون 9, 2026
اشتہار

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا حکومت پر ایم این ایز، ایم پی ایز پر دباؤ ڈالنے کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف ڈویژنوں کے کمشنرز نے ہمارے ایم این ایز، ایم پی اے کو فون کیا۔

عمرایوب خان نے الزام لگایا کہ کمشنرز پی ٹی آئی میں شمولیت کے حلف نامے پر دستخط نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے وزارتوں اور دیگر لالچوں کی پیشکش کی جارہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پاس کمشنرز کے نام اور ثبوت موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ان سرکاری ملازمین کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے جو غیرقانونی کام کررہے ہیں، میں ان لوگوں کے نام سامنے رکھ کر شرمندہ کروں گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آپ کے خلاف ذاتی طور پر مقدمات شروع کروں گا اور عدالتوں میں آپ کا پیچھا کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز کو شرم آنی چاہیے، انھوں نے اپنا سبق نہیں سیکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں