ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس، ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی ہال میں اجلاس شروع کردیا، ایاز صادق اسپیکر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جسے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری رولنگ دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں اجلاس شروع کردیا گیا ہے اور پینل آف چیئر ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی ہے۔

- Advertisement -

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اسپیکر کی نشست پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

اجلاس کے دوران مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہمارے 176 اراکین موجود ہیں، اس کے باوجود ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی اقدام ہے۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے اصرار کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی مکمل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا تحریک عدم اعتماد پر اجلاس جاری تھا کہ اچانک قومی اسمبلی ہال کی بجلی بند کردی گئی.

تحریک عدم اعتماد مسترد: بلاول نے اداروں سے مدد مانگ لی

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجوائی، جسے صدر مملکت نے منظور کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں