The news is by your side.

Advertisement

نمبر گیم : اپوزیشن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی کا پرویز الٰہی سے رابطہ

لاہور : اپوزیشن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے پرویز الٰہی سے رابطہ کیا، ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق جلد سرپرائز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی کا پرویز الٰہی سے رابطہ ہوا ، ذرائع نے بتایا کہ حکومتی امیدوار نے رابطے کرنے والوں کے نام راز میں رکھنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے کرنے والے ارکان ماضی میں بطور وزرا اور مشیر کام کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی آئندہ ہفتے حکومتی اتحاد کےارکان کےاعزاز میں عشائیہ دیں گے، امیدوار کی جانب سےعشائیے میں ارکان کی تعداد شو کرائی جائے گی۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق جلد سرپرائز دیں گے۔

گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو کثرت رائے سے قائدایوان منتخب کر لیا گیا تھا۔

علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کےحق میں199 ووٹ آئے جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ شرکاء نے نشستوں پر کھڑے ہو کر رائے دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں