جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم انتشار کا شکار، عہدوں‌ کے معاملے پر سرد جنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان عہدوں کی جنگ چھڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی مخالفت کے لیے متحدہ ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پی ڈی ایم میں عہدے حاصل کرنے کے لیے باگ دوڑ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں مسلم لیگ ن اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی خواہش مند ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے عہدیداروں کی باری باری تبدیلی کی تجویز دی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ڈی ایم کے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل نےکہا تھا کہ ’عہدوں پر تعینات مستقبل بنیادوں پر کی جائے گی‘۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، میثاق پاکستان معاہدے کی تیاری پر کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ عہدیداروں کی تعیناتی مستقل نہیں عاضی بنیادوں پر کی جائے اور وقت کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی عہدوں پر منتخب کیا جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی صدارت کے لیے مولانا فضل الرحمان کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی کو سیکریٹری جنرل، راجہ پرویز اشرف کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیاہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کو پی ڈی ایم کا سیکریٹری اطلاعات جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں