کیا کیا؟ کھایا پیا ہضم کیا، سندھ اسمبلی میں بجٹ تقاریر کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی sindh
The news is by your side.

Advertisement

کیا کیا؟ کھایا پیا ہضم کیا، سندھ اسمبلی میں بجٹ تقاریر کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی

کراچی : سندھ اسمبلی میں بجٹ 2017-2018 سیشن میں بحث کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی سے اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی آج بجٹ سیشن کے دوران ’’ کیا کیا ؟ کیا کیا ؟ …. کھایا پیا ہضم کیا‘‘ کے نعروں سے گوجتی رہی جہاں اپوزیشن جماعتوں ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن)، فنکشنل لیگ اورتحریک انصاف کے اراکین نے ایک ساتھ مل کرواشگاف نعرے لگائے جس کے باعث کان پڑی آواز سنائی دینے لگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج سندھ اسمبلی ایک مرتبہ پھر مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی جب حکومتی ارکان بجٹ پر اپنی تقریر کررہے تھے تو اس دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کرکے آسمان سر پر اٹھالیا۔

صوبہ سندھ کےنئےمالی سال کا بجٹ دس کھرب،43 ارب مختص

خیال رہے پیر کے روز سندھ اسمبلی میں‌ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2017-2018 کے لیے دس کھرب،43 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کراچی کے لیے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس رکھے گئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں