پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

اپوزیشن کا چودھری نثارکے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی بل کی مخالفت اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف پرویز مشرف کے معاملے پرتحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے پی آئی اے ترمیمی بل پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی تاہم متحدہ اپوزیشن نے پی آئی اے ترمیمی بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایوان کو بلڈوز کرکے بل منظور کرایا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی اور اس حوالے سے چوہدری نثار کے اسمبلی میں بیان پر ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے اورمشرف کو بیرونِ ملک روانگی کی اجازت کو سپریم کورٹ کا حکم ظاہرکرنے کی کوشش کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں