The news is by your side.

Advertisement

پاناماپیپرز: تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل، ٹی او آرز پراپوزیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ شہراقتدارمیں آج ہونے والے اہم اجلاس میں حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں سے
تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پرغور اور کمیشن کے ’ٹی – او – آرز‘ پرمشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق، اےاین پی اوردیگرجماعتوں کےرہنماشرکت کررہےہیں جہاں تمام جماعتیں اپنے اپنے مرتب کردہ ’ٹی – او – آرز‘ پیش کریں گی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی ٹیم نے ’ٹی – او – آرز‘ تیار کرلیےہیں، تاہم پہلے ضابطۂ اخلاق پرتمام جماعتوں کواعتمادمیں لیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی بھی حکومت کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے چکی ہے، قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ’ٹی – او – آرز‘ پرحکومت نے مثبت ردعمل ظاہرنہیں کیا تو ملک گیراحتجاج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم سے استعفے اورعدالتی کمیشن کی تحقیقات فی الفور شروع کرنےکا مطالبہ کریں گی اورساتھ ہی ساتھ حکومت کو ٹف ٹائم دینےکافیصلہ بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاناما پیپرزمیں وزیراعظم پاکستان کے بچوں کے نام آنے کے بعد سے حکمران جماعت اور وزیراعظم از خود بے پناہ دباوٗ کا شکارہیں اورعمران خان اور بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

عمران خان نےگزشتہ روز لاہورجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہوگا اس کے بعد باقی سب کا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کا کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم اب حکومت کرنے کا اخلاقی حق کھو چکے ہیں لہذا مستعفی ہوجائیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں