The news is by your side.

Advertisement

‘اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کرکے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے’

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں، قوم کی طاقت حکومت کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ایم این اے عاصم نذیر اور ایم پی اے سعید احمد سعدی نے ملاقات کی، اس موقع پر ترقی منصوبوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کرکے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے، الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023سے پہلے کسی صورت نہیں، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق شفاف احتساب ملک وقوم کیلئے لازم ہے۔

ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔

حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےانتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک سنبھالا، حکومتی پالیسیوں کامحور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے، ہم اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں، میرٹ پر کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، قومی اداروں کو تنقید کا شانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، ملکی دفاع کو یقینی بنانے والی افواج پاکستان پر قوم کو فخر ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں