منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

‘اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم احتجاج کےحوالے سے اہم تجاویز زیر غور آئیں گی۔ سیکیورٹی کیلئےایک ہزار اہلکار تعینات کرنےکی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ زون کنٹینرز فری رہےگا اور اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا جب کہ اپوزیشن کو ٹینٹ اور لاوڈ اسپیکر کی اجازت بھی نہ دینے کی تجویز ہے۔

‘ پی ڈی ایم والے پرسوں کے بجائے کل الیکشن کمیشن آئیں ‘

اجلاس میں ریڈ زون ٹریفک کے لیے متبادل روٹ بھی زیر غور آئے گا۔ ایس ایس پی آپریشن مصطفی تنویر سیکیورٹی کے انچارج ہوں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ پی ڈی ایم سے احتجاج کا وقت اور شیڈول طے کرے گی۔ پی ڈی ایم کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کر ائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں