منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

‘اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں لے کر آئے ‏گی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت ‏سے عمران خان کا اعتماد اور بحال ہوا ہے، عمران خان اگلے3سال بھی ٹکاکرحکومت کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کی مہربانی ہوئی اس کےبندوں کےذریعےہوئی ہے، صادق سنجرانی کی ‏جیت میں اللہ کی مہربانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمرے لگے ہوں یا نہیں، نتیجہ یہی آنا تھا، جس نے بکنا ہو وہ 14پابندیوں میں ‏بھی بک جاتاہے جس نے ووٹ نہیں دینااس نےنہیں دینا، یہاں تولوگ قرآن اٹھاکراندرجاکرکسی اور کو ‏ووٹ دے دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےآخری لانگ مارچ کا ایک اور ہلہ کرنا ہے، اپوزیشن کوئی عدم ‏اعتمادکی تحریک نہیں لے کر آئے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں