تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پہیلی: اس تصویر میں کونسے نمبرز پوشیدہ ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک پہیلی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ ہر کوئی اسے مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں سیاہ سفید دائرہ موجود ہے اور اس کے پیچھے کچھ نمبرز پوشیدہ ہیں۔

اکثر صارفین کی جانب سے ان نمبرز کا غلط ہی جواب دیا گیا ہے یا پھر کسی صارف نے نمبروں کی تعداد ہی کم بتائی ہے۔

کیا آپ کو کوئی نمبر نظر آتا ہے؟ اگر ہے تو کون سا نمبر؟ ایک نظر دوڑائیں۔

اوپردی گئی تصویر میں آپ کو کون سے نمبرز نظر آئے؟ پہلی نظر میں، آپ نے شاید 528 دیکھا، ٹھیک ہے؟ لیکن انتظار کریں، کیا یہ 15283 ہے؟ یا یہ 45283 ہے؟ یا یہ 3452839 معلوم ہوتا ہے؟

ایک صارف نے کہا، "45 283… ہے،ایک اور نے لکھا، "1528؟ ہوسکتا ہے؟”

ایک تیسرے صارف نے مزید کہا، "میں صرف 528 دیکھ سکتا ہوں۔ کیا اس کا مطلب میری بینائی کے بارے میں ہے؟

کیا آپ تصویر کا نمبر نہیں تلاش کرسکے چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ درست نمبرز کون سے ہیں، نیچے اسکور کرے اور جواب حاضر ہے۔

دراصل تصویر کے پیچھے ’3452839‘ لکھا ہوا ہے۔

Image

Comments

- Advertisement -