تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں

اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اکثر یہ پہیلیاں بہت دلچسپ ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ وہ ہمیں اس جانب دیکھنے پر متوجہ کرتی ہیں کہ جہاں عام حالات میں انسان نہیں دیکھتا۔

آج ایک مرتبہ پھر ایک نئی تصویر شایع کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ کتنے عقلمند یا نظروں کے کتنے تیز ہیں۔

اس طرح کی پہیلیوں کا حصہ بن کر جواب تلاش کرنا ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی معاون ہے۔ بہرحال یہاں موجود تصویری پہیلی کا جائزہ لیں دیکھتے ہیں آپ کس حد تک اپنی عقل کا استعمال کرسکتے ہیں۔

Viral Optical Illusion

سوشل میڈیا ایک کلاس روم کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگوں کو چیلنج کیا گیا ہے کہ وہ ٹیچر کی گمشدہ عینک ڈھونڈ کر دکھائیں اور وہ بھی 11سیکنڈ میں۔

یہ واقعی میں سب سے مشکل پہیلی ہے کیونکہ کلاس ٹیچر کی گمشدہ عینک مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد لوگوں کو مل سکی ہے باقی لوگ تمام تر کوشش کے باوجود ناکام رہے۔

اس تمام صورتحال میں ٹیچر کی عینک پورے روم میں کہیں نظر نہیں آرہی لیکن حقیقت یہ ہے کہ عینک یہیں موجود ہے بس ذہن پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

Viral Optical Illusion

آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف ایک فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں کہ وہ اس عینک کو ڈھونڈ سکے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟

تصویری پہیلی کا صحیح جواب یہ ہے:

کھڑکی کے پاس بیٹھے طالب علم کی میز کے بالکل نیچے تصویر کے وسط کو قریب سے دیکھیں۔

عینک کے شیشے میز کے قریب فرش پر گرے ہوئے ہیں،اگر آپ اب بھی اسے تلاش نہیں کر سکتے ہیں، تو نیچے دی گئی تصویر میں چھپے ہوئے چشموں کو نشان زدہ کیا گیا ہے۔

 

 

نوٹ ؛ کیا آپ اس کو حل کرنے میں کامیاب ہوگئے؟ اپنے جواب نیچے کمنٹس میں لازمی لکھیں۔  

Comments