کراچی : اورنج لائن بس سروس کے آزمائشی سروس شروع کر دی گئی ، بس سروس 10 ستمبر سے کراچی کے شہریوں کے لیے دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن کی بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں اور اورنج لائن بس سروس (عبدالستار ایدھی لائن) کے آزمائشی سروس شروع کر دی گئی۔
کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بتایا کہ آورنج لائن بس سروس اورنگی ٹاون سے نارتھ ناظم آباد ایدھی گرین لائن اسٹیشن تک چلائی جا رہی ہے۔
اورنج لائن بس کے ڈرائیورز نے نئی ٹیکنالوجی کی بسیں چلانے کی تربیت بھی مکمل کر لی ہے۔
اورنج لائن کی ٹیسٹ ڈرائیو کا سلسلہ جاری ہے ، حدود تعداد میں مسافروں کو مفت سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
بس اسٹیشن پر نصب لفٹس ، برقی زینوں اور ٹکٹ گھر کی بھی آزمائشی سروس کی جا رہی ہے۔
اورنج لائن بس سروس 10 ستمبر سے کراچی کے شہریوں کے لیے دستیاب ہو گی۔
یاد رہے سندھ حکومت نے اورنج لائن بس سروس کو ایک ماہ میں فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اورنج لائن مکمل طور پر سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے،20 بسوں کی خریداری کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کو رقم ادا کر دی گئی۔