تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اورنج لائن بس سروس، کراچی کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ صوبائی حکومت نے اورنج لائن بس سروس کو ایک ماہ میں فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفننگ میں کہا گیا کہ گرین لائن وفاقی حکومت کا پروجیکٹ ہے، گرین لائن کو 3 سال بعد سندھ حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید کہا گیا کہ اورنج لائن مکمل طور پر سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے،20  بسوں کی خریداری کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کو رقم ادا کر دی گئی۔

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ایک ماہ میں اورنج لائن بس منصوبہ فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولت میسر ہوگی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔

شرجیل میمن کو ایک اور وزارت سے نوازنے کے لیے سرکاری چھٹیاں ختم ہونے کا انتظار بھی نہیں کیا گیا اور عید پر عام تعطیل کے باوجود نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -