پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

اورنج لائن کے مخالفین نے کبھی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کیا: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اورنج لائن منصوبے کے لئے اشرافیہ کے خلاف اعلانِ جنگ کردیا، کہتے ہیں کہ منصوبے کی حمایت میں مال روڈ پر جلسے کے لئے جلد کال دیں گے۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کی مخالفت کرنے والوں نے کبھی پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر نہیں کیا، وہ منصوبے کی حمایت میں مال روڈ پر جلسے کے لئے جلد کال دیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے جذباتی انداز میں کہا کہ ثقافتی ورثہ بچانے کے دعوے کرنے والوں نے کبھی شالامار باغ دیکھا تک نہیں، اشرافیہ کو ان کا اصلی چہرہ دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین دنیا کی سستی ترین میٹرو ٹرین ہے، منصوبے کے ذریعے کسی ثقافتی ورثے کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بننے والی میٹرو ٹرین کیلئے متعدد مندر گرائے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں