اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی حکومتی استدعا مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 10اکتوبر کو پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرےگا۔پنجاب حکومت کی طرف سے مخدوم علی خان، شاہد حامد اور مصطفیٰ رمدے پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں: اورنج لائن منصوبہ،لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیرات سے روک دیا
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ کی حدود میں تعمیراتی کام کو کالعدم قرار دے دیاتھا۔
عدالت نے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے تمام این او سی کالعدم قرار دے دیے تھے۔