The news is by your side.

Advertisement

کراچی: سنگ دل باپ نے تین بچوں اور بیوی کو قتل کردیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں سنگ دل باپ نے گھریلو ناچاکی کے بعد تین بچوں اور بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون اور تین بچوں لاشیں ملیں تو اہل محلہ نے ہمیں اطلاع دی جس کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پہنچا۔ گھر سے ملنے والی لاشوں میں تین بچے اور ایک خاتون ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران بیوی کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کے نتیجے میں ملزم بھی زخمی ہوا، ملزم نے دوشادیاں کر رکھی ہیں اور گھریلو ناچاکی کے بعد اپنی دوسری بیوی اور بچوں کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ اورنگی ٹاؤن منصور نگر سے ملنے والی چاروں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جنہیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

ملزم عبدالمنان نے دوران تفتیش قتل کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے 10 ماہ کے بیٹے، 2 سال کی بیٹی، پانچ سال کے سالے کو پہلے قتل کیا بعد ازاں جب غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اُس نے بیوی پر بھی حملہ کر کے اُسے قتل کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں