اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

اورنگی ٹاؤن : دو خواتین کا قتل، ملزمان کا عدالت میں اعتراف جرم سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں دو خواتین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان نے اعترافی بیان دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں اورنگی ٹاؤن میں بہن بھابھی قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزمان نے اعترافی بیان دینے سے انکار کردیا۔

قتل کے الزام میں گرفتارملزمہ فہیمہ اور ملزم انیس نے اعتراف جرم کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر قتل کرنے کے الزامات لگانے شروع کردئیے۔

عدالت نے اقبالی بیان سے انکار پر دونوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا، ملزمہ فہیمہ نے قتل کا الزام ملزم انیس پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم انیس نے نشہ آور دوا کی مقدار میں اضافہ کیا۔

اورنگی ٹاؤن میں رشتہ نہ دینے پرتنازعہ، دوخواتین کا قتل

ملزمہ نے الزام عائد کیا کہ اس کی بہن اور بھابھی کو ملزم انیس نے قتل کیا ہے میں نے نہیں، ملزمہ فہیمہ نے کہا کہ ملزم انیس اس پر جھوٹا الزام لگارہا ہے۔

واضح رہے کہ پانچ روز قبل اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 شاہ فیصل چوک میں رشتے کے تنازعے پر دو خواتین سنبل اور صدف کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں