ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر سے شوہر کی لاش ملنے کا کیس، بیوی نے پولیس کو کیا بتایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 جون 2026): اورنگی ٹاؤن میں شوہر کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی لیڈی پولیس اہلکار بیوی دعا نے پولیس کو اہم بیان دے دیا۔

پولیس نے حمزہ نامی نوجوان کے مبینہ قتل بیوی دعا کا ساتھ دینے والے دوسرے ملزم فہد کی گرفتاری کیلیے لیاقت آباد میں چھاپہ مارا لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

اس کیس کا پس منظر جاننے کیلیے یہاں کلک کریں

پولیس حکام کے مطابق ملزم فہد فلیٹ کو تالا لگا کر غائب ہوگیا ہے، گرفتار لیڈی پولیس اہلکار دعا نے پہلے فہد سے شادی کی تھی جس سے اس کے 3 بچے تھے، خاتون نے اپنے دوسرے شوہر حمزہ کو قتل کروانے میں سابق شوہر کی مدد لی، دعا چند سال پہلے ہی پولیس میں بھرتی ہوئی تھی۔

ملزمہ دعا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ماضی میں حمزہ اور فہد آپس میں دوست تھے، حمزہ کا فہد کے گھر پر آنا جانا رہتا تھا، فہد سے جھگڑا ہوا پھر حمزہ سے شادی کی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دوسری شادی کے بعد ملزمہ دعا کے حمزہ سے بھی جھگڑے ہوئے، مقتول سے جھگڑے ہوئے تو ملزمہ نے دوبارہ فہد سے رابطے کیے تھے، کرائم سین سے یہ بات واضح ہے کہ حمزہ نے خودکشی نہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حمزہ کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، فہد کا چند روز پہلے حمزہ کے گھر کے باہر جھگڑا بھی ہوا تھا، مقتول کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں