بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اورنگی ٹاوٗن میں پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کے خاکے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاون میں قتل ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی حکام نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خاکے جاری کردیئے۔

اے آروائی نیوز کے نمائندے نذیر شاہ کے مطابق کراچی پولیس نے اورنگی ٹاون میں فائرنگ کرکے سات پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے 6 ملزمان کے خاکے جاری کردیئے۔

پولیس حکا م کے مطابق خاکے دس عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیئے گئے ہیں، جاری کردی خاکوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے دو ملزمان نے کیپ پہنی ہوئی تھی جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا فائرنگ کرنے والے ایک ملزم نے دھوپ کا چشمہ پہن رکھا تھا۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دس عینی شاہدین نے دیکھا جبکہ موقع کے چار گواہوں نے دہشت گردوں کو انتہائی قریب سے دیکھا جن کے بیانات قلمبند کیئے گئے اور ان کی روشنی میں خاکے تیار کیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 اپریل کو اورنگی ٹاون میں مسلح دہشت گردوں نے دو مقامات پرپولیس کو نشانہ بناتے ہوئے 7 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔

پولیس حکام نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

سات پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ پاکستان بازارکی مدعیت میں سی ٹی ڈی گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا۔

ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واردات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنیوالےگروپ کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

آئی جی سندھ کاکہنا تھاکہ حملےمیں استعمال ہونیوالے اسلحے سے پہلےبھی وارداتیں کی جاچکی ہیں۔

علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن میں سات پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی اپنے گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کیا تھا۔


حملہ آوروں کے خاکے


P1

P2

P3

P4P5

P6

 

 

 

 

 

 

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں