گوجرانوالہ : اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نےفرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے میں بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگزیب فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے میں بری کردیا، اورنگزیب فاروقی کے خلاف تھانہ صدر لالہ موسی میں نومبر 2014 میں فرقہ وارانہ تقریر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج بشریٰ زمان کی عدالت میں کی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ اس مقدمے کے 2 ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ اورنگزیب فاروقی نے بریت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالتوں پر اعتماد ہے.
امید ہے کہ دوسرے مقدمات میں بھی جلد بری ہوجاؤں گا، اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاتے یا لے جاتے وقت میری جان کو خطرہ ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف ہوں گے۔