سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی نیب انکوائریز کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے مکیش کمار کو نیب انکوائریز میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا.
عدالت نے ہدایت کی کہ میکش کمار کو محکمہ خوراک اور ایکسائز اینڈٹیکس سیشن کی انکوائریز میں گرفتار نہ کیا جائے مکیش کمار نیب کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کریں اور نیب جب بھی مکیش کمار کو طلب کریں تو پیش ہوں۔