جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

پی آئی اے ملازم کی 24 سال کی پینشن سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے پی آئی اے ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےایم ڈی پی آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ سابق ملازم پی آئی اے مصطفی انصاری کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو 2002 میں اسکیم کے تحت ریٹائرڈ کیا گیا اور سندھ ہائیکورٹ کےحکم پر پنشن سمیت دیگر مراعات فراہم کی گئیں تاہم گزشتہ 24سال کے بقایاجات ادا نہیں کیے جا رہے۔

جسٹس شاہدوحید نے پوچھا کہ کیا ملازم کو پنشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ سب ملازم پنشن لے رہے ہیں۔

وکیل پی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پنشن دینے کے بارے میں ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی۔

عدالت نے ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے پہلے پنشن ادا نہ ہوئی تو ایم ڈی خود پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں