جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ داخلہ سندھ نے شادی ہال مالکان کےخلاف کارروائی کےلئے نیا حکمنامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی کی تقاریب منعقد کرنے والے بینکوئٹ ‏اور شادی ہالز کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ رات دس بجےکے بعد کھلے رہنے والےشادی ‏ہالز مالکان کو گرفتار کیاجائے، شادی کی آوٹ ڈور تقاریب میں 300سےزائد مہمان مدعو کرنے پر ‏کارروائی کی جائے۔

محکمہ داخلہ نے روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز کےخلاف کارروائی کی رپورٹ دینےکا حکم دیتے ‏ہوئے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن اور ضلع حیدر آباد میں رات دس بجے کےبعد کھلے رہنےوالےہوٹلز ‏ریسٹورینٹس سیل کرنےمالکان گرفتار کیا جائے۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی ، کمشنر حیدرآباد اور دیگر حکام کو ہدایت جاری کر ‏دی گئی ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں