اسلام آباد (9 جنوری 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی کارکردگی، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے جاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا اور وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے ایف آئی اے کو امیگریشن قوانین پر موثرعملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو موثر بنانے اور سفری دستاویزات کی سخت اسکریننگ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
پاکستان کی سعودی عرب کو پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی


