تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب، کوڑے مارنے کی سزا ختم

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کوڑے مارنے کی سزا کو ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ ملک میں مستقبل میں کوڑے مارنے کی سزا کو قید و جرمانے یا دونوں صورتوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کوڑے مارنے کی سزا فرانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر ختم کی گئی جبکہ   ولی عہد محمد بن سلمان کی انسانی حقوق اصلاحات کی بنیاد پر بھی اس کے خاتمے کی سفارش کی تھی۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق سزا تبدیل کرنے کا فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق اصلاحات میں توسیع ہے جو ولی عہد محمد بن سلمان کی براہ راست نگرانی میں متعارف کرائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت کئی جرائم پر سر عام یا جیل میں کوڑے مارنے کی سزا دی جاتی تھی جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بارہا احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب روشن خیالی کے تحت وژن 2030 پر گامزن ہے جس کے تحت حکومت نے مختلف اقدامات کیے جن میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت، بغیر محرم کے سفر، اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے، سینیما گھروں کا افتتاح سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -