The news is by your side.

Advertisement

گلگت بلتستان میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانےکا حکم

گلگت بلتستان چیف کورٹ نے جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانےکا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس چیف کورٹ نے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخر ‏پر دائر کی گئی درخواست پر 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے کے مطابق حکومتی حکام، چیف الیکشن کمشنرالیکشن انعقادکیلئے اقدامات نہیں کررہے، ‏گلگت بلتستان میں بغیر تاخیرجلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائےجائیں۔

شہریوں نےجی بی میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کی پٹیشن دائر کی تھی جس پر چیف ‏جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سے فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں سیکریٹریز کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ ظفر وقار تاج ‏سیکریٹری سیاحت، سبطین احمد سیکریٹری سروسز، برہان آفندی سیکریٹری اطلاعات تعینات کیا گیا ‏ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں