جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سکھر کے تفریحی مقام "لب مہران” کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سندھ ہائی کورٹ نے تفریحی مقام لب مہران کو اصلی حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے تفریحی مقام لب مہران کی اصل حالت میں بحالی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کے طلب کرنے پر محکمہ آبپاشی اورریونیو سکھر کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سینئرجج جسٹس آفتاب گورٹ نے استفسار کیا کہ لب مہران کے قریب قبضہ تو ختم کرادیا گیا مگر اس کا ملبہ کیوں نہیں ہٹایا گیا؟،عدالت نے حکم دیا کہ فوری طور پر لب مہران سے ملبہ ہٹایا جائے اور تاریخی پارک کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

- Advertisement -

عدالت کا اپنے حکم نامے میں کہنا تھا کہ عدالتی معاملات میں کوئی بھی مداخلت برداشت نہیں ہوگی، مداخلت کی صورت میں منسٹر کیاچیف منسٹر کو بھی عدالت بلا سکتےہیں، کوئی ایسا کام کرکےدکھاؤ جو دیکھنےوالےکو اچھا لگے۔

واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دریائے سندھ کے کنارے پر فضا مقام پر قائم لب مہران پارک زبوں حالی کاشکار ہے، سہولتوں کے فقدان کے باعث لوگوں نے پارک میں آنا چھوڑ دیا ہے۔نایاب بلائنڈ ڈولفن کو شدید خطرات لاحقاس پارک کی یہ بھی خاصیت ہے کہ یہاں سے نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن کا نظارہ کیا جاتا ہے، لوگ کشتیوں میں سوار ہوکر معدوم ہوتی بلائنڈ ڈولفن کو غذا فراہم کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں