جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

امریکہ میں مسلح مظاہرین سرکاری عمارات پرقابض

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی شہراوریگن میں اپنی زمینیں حکومت سے واپس لینے کیلئےمظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق امریکی شہراوریگن میں سرکار سے اپنی زمینیں واپس حاصل کرنے کیلئے شہریوں نے مسلح ہوکرسرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک سرکاری عمارتوں پر سے اپنا قبضہ ختم نا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین کے مطابق سالوں قبل یہاں بسنے والے ایک خاندان سے زبردستی اس کی زمینیں چھینی گئیں اوراس خاندان کو فیڈرل ایجینسیوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

- Advertisement -

مسلح مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر زبردستی انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تو اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

امریکی سیکورٹی اداروں نے اب تک اس مظاہرے پرردعمل کا اظہار نہیں کیا تاہم سرکاری طورپران مظاہرین سے پرامن طورپرعمارتوں کو خالی کرنے کا کہا جارہا ہے جبکہ مسلح مظاہرین نے اپنی اراضی واپس ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں