واشنگٹن : اورلینڈو کلب فائرنگ کے دوران 60 سے زائد افراد کی جان بچانے والا سابق امریکی مسلمان فوجی ہیرو بن گیا۔
امریکی شہر اورلینڈو میں کلب پر حملہ میں برستی گولیوں میں اپنی جان داؤ پر لگا کر درجنوں افراد کو بچانے والا سابق امریکی فوجی عمران یوسف اپنی بہادری پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
عمران یوسف نے فائرنگ کے دوران کلب کا بند دروازہ کھول کر درجنوں افراد کو باہر نکالنے میں مدد کی، عمران یوسف کا کہنا ہے کہ کاش وہ مزید افراد کی جان بچا پاتے۔
چوبیس سالہ عمران یوسف نے جون 2010 سے مئی 2015 تک امریکی بحریہ میں بطور سسٹم ٹیکنیشن خدمات انجام دیں جبکہ دو ہزار گیارہ میں افغانستان میں بھی تعینات رہا۔
یاد رہے کہ حملہ آور عمرمتین نے دو روز قبل اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ عمر متین بھی مارا گیا تھا۔