تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دنیا کے طویل عمر شخص نے لمبی زندگی کا راز بتا دیا

ٹوکیو: جاپان کے 113 سالہ معمر شخص کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا بزرگ ترین شخص قرار دے دیا۔

دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ’چتی تسو واتانبے‘ 1907 کو شمالی جاپان کے علاقے نگاتا میں پیدا ہوئے، وہ 6 بچوں کے والد ہیں اور اُن کے تمام بچے حیات ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈریکارڈ کی جانب سے انہیں تین روز قبل دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا اور گنیز کی ٹیم نے انہیں سرٹیفیکٹ بھی دیا۔

رپورٹ کے مطابق چتی تسو دنیا کے معمر ترین انسان کا لقب پانے والی خاتون سے صرف چار سال چھوٹے ہیں، کیونکہ جاپان سے تعلق رکھنے والی کین تنا کی عمر 117 برس تھی، وہ چند دن قبل جہانِ فانی سے کوچ کر گئی۔

مزید پڑھیں: دنیا میں‌ سب سے زیادہ زندہ رہنے والی خاتون

رپورٹ کے مطابق چتی تسو نے ایگریکلچرل اسکول سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور پھر وہ تائیوان منتقل ہوگئے تھے، انہوں نے بون سائی کے کام کا انتخاب کیا اور کھاد کی کاشت کے مختلف پروجیکٹس پر کام کرتے رہے۔

چتی تسو دوسری جنگ عظیم ختم ہونے کے بعد 18 سال بعد تائیوان سے جاپان واپس لوٹے جہاں حکومت نے انہیں محکمۂ زراعت میں سرکاری ملازمت فراہم کی۔

چتی تسو واتانبے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اعزاز ملنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور لمبی زندگی کا راز بیان کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’ہمیشہ مسکراتے رہیں اور کبھی غصہ مت کریں‘۔

Comments

- Advertisement -