تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: کرونا مریض کی میت کچرے والی گاڑی میں لے جانے پر مجبور، انسانیت سوز واقعہ

ممبئی: بھارتی ریاست مہاشٹرا کے ایک شہر میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے شہر دھولیہ میں کرونا سے متاثرہ شخص کی میت کو منتقل کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھولیہ کے 70 سالہ رہائشی ترنبک کمار ٹھاکر  کو کرونا کی تشخیص ہوئی اور اُن کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی  رہی اور اسی دوران وہ گھر پر ہی انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے آخری رسومات کے لیے جسد خاکی کو شمشان گھاٹ منتقل کرنے کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کر کے ایمبولینس مانگی، جس پر انہیں کچھ وقت انتظار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ دس گھنٹے طویل انتظار کے بعد جب ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی تو اہل خانہ جسد خاکی کو کچرے کی گاڑی میں رکھ کر لے گئے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں‌ پیش آیا انسانیت سوز واقعہ، مجبور والد بیٹے کی لاش ٹھیلے پر لے گیا

یہ بھی پڑھیں: مجرمانہ غفلت : بھارت میں مسلمان کی لاش ہندو کے حوالے، رسومات ادا

انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہ کرنے پر شہری سیخ پا ہوئے اور انہوں نے افسران کو گھیر کر سوالات پوچھے مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔

کچرے کی گاڑی میں میت منتقل کرنے کے دوران ایک شخص نے تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعہ کے بعد لوگ حیرا ن اس بات پر ہے کہ اگر کرونا کے سبب موت ہوئی ہے تو فوری طور پر مرنے والے کی آخری رسومات ادا کرنے کا انتظام کیا جانا چاہیے۔

اسے بھی پڑھیں: بھارت، بے حسی کی انتہاء، باپ بیٹے کی لاش تھیلے میں لے جانے پر مجبور

دوسری جانب ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 411 کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ایک دن میں 309 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں