تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا ویکسینیشن: صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرز کا ڈیٹا طلب

اسلام آباد: کابینہ کی جانب سے چینی کمپنی سے ویکسین ڈوز خریدنے کے بعد وفاقی حکومت نے صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرزکا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کرونا ویکسینیشن مہم کے پہلےفیز کیلئےابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اسی تناطر میں وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سے ہیلتھ ورکرز کی تفصیلات طلب کیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں سےکرونا کیلئےمختص اسپتالوں کےعملےکا ڈیٹا طلب کرلیا ہے، صوبوں کے فراہم کردہ ہیلتھ ورکرز کےڈیٹا کی جانچ پڑتال ہوگی، ویکسینیشن کیلئے ہیلتھ ورکرز کی حتمی فہرست مشاورت سے تیار ہوگی، پہلےفیز میں سرکاری، نجی کرونا وارڈز کے عملےکی ویکسینیشن ہوگی، کرونا ویکسینیشن کاپہلا فیزمارچ کے اوائل میں ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ صوبوں سے کرونا ویکسینیشن مہم پر تجاویز طلب کی گئی ہیں، اس وقت ملک بھر میں726سرکاری،نجی اسپتال کرونا کیلئےمختص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا ویکسین پاکستان کب آئے گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

ذرائع کے مطابق ملک بھر کےہیلتھ کیئر ورکرز کی کرونا ویکسینیشن دو مراحل میں ہوگی، پہلے فیز میں پانچ لاکھ سے زائدہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہوگی جبکہ دوسرے فیز میں بقیہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کی جائے گا، ہیلتھ کیئر ورکر کو عالمی معیار کے مطابق دو کرونا ویکسین لگائی جائیں گی، پہلےفیز میں سائینوفارم سےکرونا ویکسین کی12لاکھ وائلزخریدی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ کابینہ نے چینی کمپنی سے ویکسین ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کی ڈوز خریدی جائیں گی، نجی سیکٹر اگر کوئی اور منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -