تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’مجھے سانس نہیں آرہا، میری حالت دیکھ لیں‘ : کرونا کی مریضہ کی درد بھری ویڈیو

لندن: کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی برطانوی خاتون نے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا اور انہیں وبا کی نوعیت سے آگاہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ خاتون کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ لندن کے ہیلنگ ڈن اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

خاتون نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا اور دنیا بھر کے لوگوں کو بتایا کہ مجھے گزشتہ جمعے کو اسپتال لایا گیا اور پھر میرا ٹیسٹ کیا گیا جس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں: کروناوائرس کے بعد پراسرار مرض سے جانوروں کی اموات شروع

انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ کرونا وائرس کو معمولی سمجھ رہے ہیں وہ میری حالت دیکھ لیں، میرے لیے ہر ایک سانس ایسے ہے گویا جنگ لڑ رہی ہوں، سانس لیتے ہوئے مجھے احساس ہوتا ہے کہ شاید میرے پھیپھڑوں میں شیشہ موجود ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مرض کی تکلیف اور اس کے احساس کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے، مجھے سانس لینے کے لیے بہت جتن کرنا پڑ رہے ہیں، آپ لوگ وائرس کو معمولی نہ سمجھیں اور وائرس کو کوئی موقع نہ دیں، کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہر ممکنہ اقدامات کریں‘۔

Comments

- Advertisement -