تازہ ترین

یتیموں کی کفالت نے 100 سالہ بزرگ کو ریڑھی لگانے پر مجبور کردیا! سچی کہانی

نئی دہلی : یتمیوں کی کفالت نے بھارتی کے 100 سالہ ضعیف العمر شخص کو ریڑھی لگانے پر مجبور کردیا۔

ایک خاص عمر گزارنے کے بعد انسان جب بوڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے تو وہ ریٹائرمنٹ کے بعد آرام دہ زندگی گزارنا چاہتا ہے لیکن بعض افراد کے ساتھ کچھ ایسی بھی مجبوریاں ہوتی ہیں جو انہیں عمر کے آخری عرصے میں بھی روزگار کےلیے گھر سے نکلنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

ایسے ہی ایک بزرگ شہری بھارت کے باربنز سنگھ ہیں جن کی عمر 100 برس ہوچکی ہیں لیکن اپنے پوتی پوتا کی خاطر وہ آج بھی اپنی عمر کا لحاظ کیے بغیر ریڑی لگانے پر مجبور ہیں۔

ہاربنز سنگھ پنجاب کے شہر موگا کے رہائشی ہیں، جن کا بڑا بیٹا دو برس قبل مرچکا ہے جب کہ بہو بچوں کو چھوڑ کر جاچکی ہے اور دوسرا بیٹا پہلے ہی باپ سے علیحدہ ہوگیا تھا۔

ایسے حالات میں 100 سالہ ضعیف العمر ہاربنز سنگھ نے اپنی عمر کا لحاظ کیے بغیر 200 کلو وزن کی سبزیاں ریڑھی ڈالے گلی گلی کئی کلومیٹر کا سفر کرتے ہیں تاکہ اپنے پوتے پوتی کا پیٹ پال سکیں اور انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرواسکیں۔

ہاربنز سنگھ کے مطابق پاک بھارت علیحدگی کے وقت اُس کی عمر 27 سال تھی، بھارت ہجرت سے قبل وہ پاکستان میں 18 سال تک لوڈر کا کام کر چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -