تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

آسکر ایوارڈز 2021: فلم نومیڈلینڈ نے میلہ لوٹ لیا

لاس اینجلس: فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ آسکر فلم نومیڈلینڈ نے جیت لیا، چینی فلم ڈائریکٹر کی فلم نے تین آسکر ایوارڈز جیتے۔

تفصیلات کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈز کی فلمی شام کرونا وبا کی ایس او پیز کے باعث محدود پیمانے پر منعقد کی گئی، یہ شام صرف 170 افراد کے درمیان سجی، آسکر ایوارڈز کی مختصر تقریب میں فیشن کے رنگ بھی خوب دیکھنے کو ملے۔

93 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں فلم نومیڈلینڈ نے بہترین پکچر ایوارڈ اپنے نام کیا،  آسکرایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار چینی فلم ساز کی فلم چھا گئی، فلم نومیڈلینڈ (Nomadland) بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ کے 3 ایوارڈز لے اڑی۔

فرانسس مک ڈورمنڈ نے تیسری بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا

بہترین اداکار کا ایوارڈ اینتھنی ہوپکنز اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسس مک ڈورمنڈ کو ملا، معان اداکارہ کا ایوارڈ یو جنگ یوون کے حصے میں آیا، جب کہ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ڈینیئل کلویا نے حاصل کیا۔

بہترین اینی میٹڈ اور بہترین اوریجنل اسکور ایوارڈ فلم سول کو ملا، بہترین سنیما ٹوگرافی ایوارڈ اور پروڈکشن ڈیزائن ایوارڈ فلم مینک کے حصے میں آیا، بہترین اوریجنل سونگ ایوارڈ فائٹ فور یو کو، اور بیسٹ ساؤنڈ ایوارڈ ساؤنڈ آف میٹل کو ملا۔

اوریجنل اسکرین پلے ایوارڈ فلم پرومسنگ ینگ وومن کو، اڈاپٹڈ اسکرین پلے ایوارڈ فلم دی فادر کو، انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ ڈنمارک کی فلم این ادر راؤنڈ کو ملا، جب کہ فلم مارینیز بلیک بوٹم بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائل کے ساتھ ساتھ کوسٹیوم ڈیزائننگ کا بھی ایوارڈ لے اڑی۔

Comments

- Advertisement -