ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں 6 سال قید -
The news is by your side.

Advertisement

ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں 6 سال قید

پریٹوریا: جنوبی افریقی پیرالمپین آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں 6 سال کی سزا سنا دی گئی۔

آسکر پسٹوریس نے 3 سال قبل اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد گزشتہ سال سے مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔ پسٹوریس کے مطابق انہوں نے گولی چلائی تھی جو ان کی گرل فرینڈ کو لگی لیکن انہوں نے کسی اجنبی شخص کے گھر میں گھس آنے کی غلط فہمی میں گولی چلائی تھی۔

یہ واقعہ 14 فروری 2013 کو پیش آیا تھا۔

گزشتہ برس پسٹوریس کو قتل کے الزام سے بری کر کے قتل خطا کا مجرم قرار دیا گیا تھا جس کے تحت انہیں 5 برس کی سزا ہوگئی تھی۔

پریٹوریا کی ہائیکورٹ کے جج تھوکو زیلے مسیپا نے فیصلہ سناتے ہوئے پسٹوریس کو 6 سال قید کی توثیق کی۔

ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد 29 سالہ پسٹوریس نے وہاں موجود اپنے خاندان سے ملاقات کی۔ وہ اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ فیصلہ کے بعد انہیں مزید 5 سال جیل میں گزارنے ہوں گے کیونکہ وہ اپنی قید کا 1 سال پہلے ہی گزار چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں