The news is by your side.

Advertisement

آسکرز‘ شیپ آف دی واٹر چار دیگر ایوارڈ کے ساتھ بہترین فلم قرار

آسکرز: نویں اکیڈمی ایوارڈ کی ستاروں سے جھلماتی شام اپنے اختتام کو پہنچی تو فلم’شیپ آف دی واٹر‘ دیگر چار ایوارڈز کے ساتھ اس سال کی بہترین فلم قرار پائی۔

اس سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری‘ کے لیے فرانسیس میکڈورمینڈ کو ملا ‘ فرانسیس کو اس کرادار کے لیے اس سے قبل بافٹا اور گولڈن گلوب میں بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اس سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’ڈارکسٹ آور‘ میں اداکاری کے لیے گیری اولڈ مین کو دیا گیا ہے اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ایلیسن جینی کو ملا فلم آئی، ٹونیا کے لیے ملا جبکہ سیم روکویل کو فلم تھری بل بورڈز کے لیےبہترین معاون اداکار کے ایوارڈ کا حقدار تسلیم کیا گیا۔


بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ گولرمو ڈیل ٹورو کو ان کی فلم ‘شیپ آف واٹر‘ کے لیے دیا گيا ہے۔اسی کیٹیگری میں کرسٹوفر نولان، فلم ڈنکرک‘ جارڈن پیلے، فلم گیٹ آؤٹ‘ گریٹا گریوگ، فلم لیڈی برڈ اور اور پال تھامس اینڈرسن فلم فینٹم تھریڈ کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔

بہترین ویژوئل ایفیکٹ کے لیے ایوارڈ ملا ہے جان نیلسن، جرڈ نیفزر، پال لیمبارٹ اور رچرڈ ہوور کو فلم بلیڈ رنر 2049 کے لیے۔ اور اسی کیٹیگری میں گارڈیئن آف دی گیلیکسی وولیم 2‘ کونگ: سکل آئی لینڈ‘ سٹار وارز: دی لاسٹ جیڈائی اور وار آف دی پلینٹ آف دی ایپس کو نامزد کیا گیا تھا۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا بھی آسکرز ایوارڈز کے موقع پر پرجوش دکھائی دی۔ناسا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسکرز میں کسی کے وہم و گمان بھی نہ ہو گا کہ اس ایوارڈ شو میں خلائی ٹیکنالوجی ہو گی‘ لیکن اس میں ہے۔ آسکرز ایوارڈ پر اس سونے کی کوٹنگ ہے جس سے ٹیلی سکوپ کو دور دراز کہکشاؤں میں دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں