تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عثمان خالد بٹ بھی بجلی کے بل سے تنگ آگئے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بھی دن بہ دن بڑھتے بجلی کے بل سے تنگ آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عثمان خالد بٹ نے غصے کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’ایک مرتبہ پھر بجلی کا بھاری بھرکم بل موصول ہوا ہے۔‘

انہوں نے اپنے ستمبر کے بل کا موازنہ گزشتہ برس کے بل سے کیا اور لکھا کہ ’گزشتہ سال اسی ماہ کا بل 40 فیصد کم آیا تھا۔‘

اداکار کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے بجلی کے بلوں سے متعلق بتانے لگے اور کہا کہ ان کے گھر پر بھی بجلی کے غیرمعمولی بل آرہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان سے سوال کیا کہ بل آیا کتنا ہے لیکن اداکار نے کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے بھاری بھرکم بل شہریوں کو موصول ہورہے ہیں جس کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -