تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فیکٹری ورکرز سمیت دیگر ملازمین کو بھی براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) کی جانب سے مقامی وغیرملکیوں کے سوالات کے جواب دیے جارہے ہیں، زیادہ تر لوگ براہ راست پروازوں سے متعلق استفسار کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے ٹوئٹر پر ایک تارک وطن نے استفسار کیا کہ کیا فیکٹری ورکروں کو بھی سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے؟ جس پر جوازات نے وضاحت پیش کی کہ فی الحال شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد مشروط طور پر سعودی عرب آسکتے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے علاوہ فنی تعلیمی اداروں اور انسٹی ٹیوٹس سے تعلق رکھنے والے اہلکار اور ان کے اہل خانہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔

جوازات نے مزید کہا کہ ممنوعہ ممالک سے فیکٹری ملازمین یا دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جیسے ہی اس ضمن میں فیصلہ ہوگا اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ جنہیں براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی گئ ہے انہیں پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ منظور شدہ طبی اداروں سے حاصل کرنا ہوگی جو مملکت سفر سے 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

اسی طرح وہ جو مملکت سے جانے سے قبل ہی ویکسین کی دونوں خوارکیں لے چکے تھے وہ بھی پابندی زدہ ممالک سے براہ راست آسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -