تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نوجوانوں پر جتنا پیسہ خرچ کریں گے اتنا ہی ملک کامیاب ہوگا،وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں پر جتنا پیسہ خرچ کریں گے اتنا ہی ملک کامیاب ہوگا، ہم 50 ہزار اسکالرشپ دے رہے ہیں،نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لیے ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی میرٹ کی بنیاد پر ہے،میرٹ پر چلے تو کامیاب جوان پروگرام ضرور کامیاب ہوگا، کوئی بھی پروگرام میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے فیل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ میرٹ سے پیچھے ہٹتا ہے تو ناکام ہو جاتا ہے، کھیلوں میں ہی میرٹ کی بنیاد دیکھ لیں کون کامیاب ہوتا ہے، میرٹ ہی ٹیلنٹ کو اوپر لاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے ٹیلنٹ کے باوجود دنیا سے مقابلہ نہیں کرسکتے، بیرون ملک پاکستانیوں کو دیکھ لیں ہرشعبے میں آگے نکل گئے ہیں، میرٹ ہوگی تو پاکستان میں ہرادارہ عالمی سطح کا بنا سکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سفارشی کلچر کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں، ادارے کمزور ہوتے ہیں، 60 کی دہائی میں پاکستان کی بیورکریسی عالمی سطح کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کو اٹھاتا ہے کیونکہ ان میں جنون ہوتا ہے، نوجوانوں پر جتنا پیسہ خرچ کریں گے اتنا ہی ملک کامیاب ہوگا، ہم 50 ہزار اسکالرشپ دے رہے ہیں،نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے، ملک کو ترقی دینے کے لیے سب سے بڑی کوشش غربت کا خاتمہ ہوتی ہے، نچلے طبقے کو اٹھانے کے لیے پیسہ خرچ کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے 30 سال پہلےغریب طبقے پر پیسہ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہوگئی، ایک ایک مافیا کو پکڑیں گے ان کو نہیں چھوڑیں گے، ملک میں جو بھی بڑے بڑے مافیا بیٹھے ہوئے ان کو نہیں چھوڑیں گے، انشااللہ دنیا دیکھے گی کیسے پاکستان عظیم ترین ملک بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -