بچپن میں ہماری ضروریا ت اور خواہشات بہت سادہ تھیں، سونم کپور Sonam
The news is by your side.

Advertisement

بچپن میں ہماری ضروریا ت بہت سادہ تھیں، سونم کپور

مبمئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ بجپن میں ہماری ضروریات اور خواہشات بہت سادہ تھیں، پندرہ سال کی عمر میں انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا۔

برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ نوے کی دہائی میں ہمارے پاس موبائل فون نہیں تھے اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا کا دور تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچپن میں کمپیوٹرز نہیں تھے مگر ایک کمپیوٹر کی طرح کا ایک باکس ہوتا تھا جسے استعمال کرنے کے لیے پورا ہفتہ انتظار کرنا پڑتا اور والدین کی جانب سے صرف ایک گھنٹہ استعمال کی اجازت دی جاتی تھی۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ پندرہ سال کی عمر میں یاہو، ہاٹ میل وغیرہ کا دور آیا تو بہت خوشی ہوئی۔ بالی ووڈ ادکارہ نے مزید کہا کہ بچپن میں ہماری ضروریات اور خواہشات بہت ہی سادہ تھی۔

واضح رہے بھارت کے معروف اداکار انیل کپور کے گھر 9 جون 1985 کو بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام سونم کپور رکھا گیا، اداکارہ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد فلم نگری میں قدم رکھا اور والد کے نام کو روشن کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

پڑھیں: ’’ سونم کپور نے والدین کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ‘‘

 سونم کپور نے بالی ووڈ سفر کا آغاز 2007 سے کیا اُن کی پہلی فلم ساوریا تھی جس باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کرسکی تھی، بعدازاں سونم کو فلم رانجھا میں کام کرنے کا موقع ملا پھر انہوں نے مختلف فلموں میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں